لاہور: 71 ای چالان جمع نہ کرانے والی لگژری گاڑی پکڑی گئی

May 13, 2024

لاہور کے سٹی ٹریفک پولیس افسر نے 71 ای چالان جمع نہ کرانے والی لگژری گاڑی پکڑ لی۔

اس حوالے سے سی ٹی او کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے 71 ای چالان جمع نہیں کروائے۔

سی ٹی او نے کہا کہ پکڑے جانے پر گاڑی کے ڈرائیور نے موقع پر 34 ہزار 300 روپے جرمانہ جمع کروایا۔