منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

May 13, 2024

سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خاندان سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق منظور وٹو نے پی پی میں شمولیت کا اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں کیا۔

ترجمان پی پی کے مطابق سابق اراکین قومی اسمبلی خرم وٹو، روبینہ شاہین وٹو، سابق رکن پنجاب اسمبلی معظم وٹو، جہا آرا وٹو اور آمنہ قصوری بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وٹو فیملی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

پی پی ترجمان کے مطابق اس موقع پر راجا پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ اور چوہدری سجاد الحسن بھی موجود تھے۔