کراچی، جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، شہری جاں بحق

May 15, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کے دوران زخمی شہری نے بھی ملزمان پر فائرنگ کی۔

پیٹرولنگ پر موجود پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شہری اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔