شاداب خان کا لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ

May 17, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔

شاداب خان کا آنے والے لنکا پریمیئر لیگ کے سیزن میں کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

کولمبو اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ شاداب خان کولمبو اسٹرائیکر فیملی کا حصہ بن گئے، انہیں کھیلتا دیکھنے کےلیے بےتاب ہیں۔