احسن اقبال کا والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5، 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

May 17, 2024

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5، 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن اور سینٹرل ایشیا چیمپئن ٹیم کومبارک باد پیش کرتا ہوں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ذریعے سینٹرل ایشیا ممالک کے درمیان تعلقات مزید بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ والی بال ٹیم کا کوئی کھلاڑی بےروزگار ہے تو اسے7 دنوں میں نوکری دیں گے، سیف گیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بہترین کوچز رکھنے کی ہدایات کی ہے۔