عدالت نے وزیراعلیٰ KP سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے

May 18, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سول جج اسلام آباد صہیب بلال رانجھا نے اسلحہ و شراب برآمد گی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے 9 سوالوں کے جواب مانگ لئے۔

عدالت نے وکیل کو سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دید یا ، سوال نامے میں ان سے پوچھا گیا آپ کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہوئی ، نجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل انالیسز سے ثابت ہوا کہ بوتل میں شراب تھی، اس کا جواب دیں،کیا آپ نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کے شواہد و دلائل کو سنا اور سمجھا؟

30 اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی اجتماع میں شرکت کی ؟ آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے۔