پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں تاریخی اضافہ

May 18, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ 1 مہینے میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024ء میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سےوزیر مملکت برائے آئی ٹیشزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 62.3 فیصد اضافہ ہوا، تاریخ میں ایک ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اتنا اضافہ پہلی بار ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023ء سے اپریل 2024ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ جولائی 2022ء سے اپریل 2023ء کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.135 ارب ڈالرز تھیں۔