موسم گرما کی تعطیلات ،نجی سکولوں نے دو ماہ کی فیسیں مانگ لیں

May 19, 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائند) حکومت پنجاب کی طرف سے یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کے اعلان کے ساتھ ہی بعض پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ نے والدین کو جون جولائی کی فیس جمع کرانے کیلئے میسج کرنا شروع کر دیئے۔ والدین نےحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قانونکے مطابق نجی سکولوں کو ہر ماہ فیس جمع کرنے کا پابند کیا جائے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فیسوں کی عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر نجی سکول یکم جون نے موسم تعطیلات کا آغاز نہیں کریں گے۔ اس معاملہ کو بھی نظر میں رکھا جائے۔