حکومت کاسولر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ

May 19, 2024

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کر کے گراس میٹرنگ شروع کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا گراس میٹرنگ کی پالیسی پر کام جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گراس میٹرنگ میں یونٹ کے بدلے یونٹ کا فارمولہ ختم کرنے کی تجویز ہے۔ گراس میٹرنگ میں نیشنل گرڈ کو دی جانے والی بجلی کی قیمت تقریباً نصف ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گراس میٹرنگ میں صارفین سے بجلی سی پی پی اے کے ریٹ پر خریدنے کی تجویز ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیاں گراس میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین کو بجلی حکومتی ریٹ پر بیچیں گی۔

ذرائع کے مطابق گراس میٹرنگ پالیسی پر آئی ایم ایف سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ گراس میٹرنگ پالیسی حتمی منظوری کےلیے وفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کو پیش کی جاسکتی ہے۔