گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ کو گورنر ہاؤس آنے کی پھر دعوت دیدی

May 20, 2024

مالا کنڈ (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، فی الحال مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس دینے کے قابل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر گورنر ہاوس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ نہیں آسکتے تو میں وزیراعلی ہاوس جانے کو تیار ہوں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے۔