آئی جی اسلام آباد کی سرکاری رہائشگاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے

May 20, 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے چور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔ ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3کی گلی 63میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔ ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3اور 4بجے کے درمیان چوروں نے کارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔