ایوان صدر کا کرغزستان میں سفیر سے رابطہ طلبا کی حفاظت کیلئے اقدامات کی ہدایت

May 20, 2024

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرکے پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر نےبشکیک میں پاکستانی طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کیلیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ایوان صدر کی جانب سے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی گئی ہے کہ‎طلبا کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کےلئے اقدامات کیے جائیں۔ دوسری جانب کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ‎کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ‎پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں اور كرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ‎کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔