بہتر معاشرے کی تشکیل میں کردار ہمارا فرض ہے، افسر خٹک

May 20, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک ) ضلع کیماڑی ٹاؤن کے علاقے سلطان آباد کے سابق چیئرمین اور معروف سماجی رہنما افسر خٹک نے کہا ہے کہ بہتر معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہمارا فرض ہے ،سلطان آباد کے سابق چیئرمین کے اعزاز میں تقریب ، سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ افسر خٹک نے کہا کہ کسی غریب بچے کو تعلیم دلانا، بیمار کی تیمارداری کرنا، یا کسی بے گھر کو سر چھپانے کی جگہ دینا، یہ سب سماجی خدمت کی بہترین مثالیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقےکی عوام کی جانب سے ان کے اعزاز میں ڈی ایم سی بوائز اینڈ گرلز اسکول سلطان آباد میں ایک پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ڈائریکٹر ایجوکیشن حنا،سماجی رہنما یحییٰ آفریدی، حاجی کیمپ کے مفتی منیر احمد سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور افسر خٹک کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔