اوباشوں کی 16سالہ لڑکی اور سیر پر گئی خاتون سے زبردستی زیادتی‘ 6افراد اغواء

May 20, 2024

راولپنڈی‘ سرائے عالمگیر‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر‘ نامہ نگار‘ خصوصی نامہ نگار) تھانہ سول لائن ایریا میں 4اوباش 16سالہ لڑکی کو نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اور وڈیو بھی بنا لیں۔ سرائے عالمگیر سوسائٹی پارک میں سیر کیلئے آئی خاتون کو بلال نے دو ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ راولپنڈی کے علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ مسجد میں زیرتعلیم بچے کو جنسی ہراسمنٹ کا نشانہ بنانے کا مرتکب شخص بھی پکڑا گیا۔ گولڑہ علاقہ میں دو بچوں کی ماں کو مرزا خان نے اغواء کر لیا۔