آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان

May 21, 2024

فائل فوٹو

آج سے27 مئی تک ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

سندھ اور پنجاب میں آج سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جبکہ 23 سے 27 مئی کے دوران 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں آج سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ ہے اور فلیش فلڈز آنے کے امکانات ہیں، اس لیے آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔