ایرانی صدر کی وفات پر کے پی اور بلوچستان میں آج سوگ منایا جا رہا ہے

May 21, 2024

---فائل فوٹو

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور دیگر کی وفات پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج سوگ منایا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آج خیبر پختونخوا میں سوگ منایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق سوگ میں خیبر پختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ سوگ کے دوران تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔

دوسری جانبحکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ یوم سوگ پر صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کے جسد خاکی گزشتہ روز ملبے سے ملے تھے۔