اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان

May 21, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے بےگناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023ء کو ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خانپر جلاؤ گھیراؤ کے متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔