محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور فرائض میں غفلت پر 20 افسران معطل

May 21, 2024

فائل فوٹو

محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور فرائض میں غفلت پر 20 افسران کو معطل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کیا گیا ہے جبکہ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپکٹر اور ایک جونیئر کلرک کو معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خوراک پنجاب نے وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر 20 افسران کو معطل کیا۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ افسران نے فلور ملوں پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا۔