پرویز الہٰی کے کیسز کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

May 21, 2024

چوہدری پرویز الہٰی--- فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے کیسز کی تفصیلات کی رپورٹ آئی جی پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 20 نئے کیسز میں نامزد ہیں، پنجاب پولیس نے 9 مئی کے 20 کیسز میں انہیں نامزد کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد میں درج 4 اور راولپنڈی میں 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو ضلع اٹک میں درج ایک اور گوجرانوالہ میں بھی درج ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔