غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

May 21, 2024

پرویز الہٰی—فائل فوٹو

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی تو چوہدری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی، محمد خان بھٹی و دیگر کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج طلب کیا تھا۔