پاکستانی کوہ پیماء سر باز خان نے ماؤنٹ ایوریسٹ بغیر آکسیجن سر کر لی

May 21, 2024

پاکستانی کوہ پیماء سر باز علی خان---فائل فوٹو

پاکستانی کوہ پیماء سر باز علی خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔

سرباز علی بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں، اس سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 11 چوٹیاں بغیر آکسیجن کی سپورٹ کے سر کر چکے ہیں۔

سرباز علی بغیر آکسیجن 11 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔

پاکستانی کوہ پیماء نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کی ہیں۔