گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیا

May 22, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں صوبے کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ جامعات میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی کے باعث انتظامی اور مالی مسائل کے ساتھ طلباء کو مشکلات درپیش ہیں۔

گورنر خیبرپختونخو انے خط میں کہا کہ بنوں کی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کو رجسٹرار اور وائس چانسلر کے بغیر چلانے کا نوٹس عدالت نے بھی لیا۔

خط کے متن میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئیے مل کر نوجوانوں کے مستقبل کےلیے مل کر کام کرتے ہیں۔

خط میں یہ مزید کہا گیا کہ آئیں دونوں مل کر صوبے کے انتظامی اور مالی اور دیگر معاملات میں بھی مل کر کام کریں۔