• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر فیصل کریم کنڈی کی ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔

مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، فی الحال مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس دینے کے قابل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وہ نہیں آسکتے تو میں وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے۔ اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کےلیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج نہیں لگائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ بجلی کمپنیوں پر قبضے کی بات نہ کریں، میرا وفاق کو مشورہ ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید