ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا فرانس میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر مقرر

May 23, 2024

پیرس (رضا چوہدری) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے فرانس میں مقیم ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو فرانس میں تنظیم کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر حمزہ تاج بزنس ایڈمنسٹریشن اور سائیکالوجی میں پی آیچ ڈی جبکہ قانون اور فنانس سمیت چھ دیگر مضامین میں ماسٹرز ڈگری ہیں۔ گذشتہ روز اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر حبیب ملک اورکزئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر حمزہ فرانس میں محروم و کمزور طبقے کی مدد کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کیلئے آواز اور اس کے لئےخدمات انجام د یں گے۔ فرانس کے سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے اس فیصلہ کا بھرپور خرمقدم کرتے ہوئے اس کو ملک و قوم کےلئے مثبت فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے سرپرست چوہدری ریاض پاپا، ن لیگ فرانس کےسیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان، سینئر سیاسی رہنما، سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری شاہین اختر، چوہدری فضل ا لہٰی، راجہ محمد اقبال، راجہ منظور جنجوعہ، ملک محمد عنصر، ملک محمد افضال، یونس خان اور زاہد مصطفیٰ اعوان نے انسانی حقوق کی تنظیم کا صدر بننے پر ڈاکٹر حمزہ اور ان کے والد معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری تاج دین سکھیرا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فرانس کی کمیونٹی کیلئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ڈاکٹر حمزہ جیسے انتہائی کوالفائیڈ، قابل اور انسان دوست شخص کو ہیومن رائٹس کیلئے منتخب کیا گیا۔ امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر حمزہ اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے فرانس اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور مثالی سماجی و کاروباری روابط مستحکم کرنے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقے ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔