اروشی روٹیلا کا لباس اور گلوبند ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا

May 23, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کا لباس اور گلوبند ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اروشی روٹیلا نے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ایک مرتبہ پھر اپنے دلکش لباس، میک اپ اور منفرد جیولری کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔

اداکارہ نے دلکش لُکس، میک اپ اور لباس کی وجہ سے وہاں موجود فوٹو گرافرز کو بھی خوب تصاویر کھینچنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے پولینڈ کی ڈیزائنر کا تیار کردہ گاؤن پہنا تھا جبکہ ان کے نیکلیس نے شائقین کی خاص توجہ سمیٹی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے سانپ نما ہار کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اروشی روٹیلا کے مداح ان کے لباس اور ہار کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔