شوریٰ خان اور ارباز خان کے قد اور عمر میں کتنا فرق ہے؟

May 23, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان کا کہنا ہے کہ عمر صرف ایک ہندسہ ہے، وہ شوہر اور اپنے درمیان عمر کے فرق کو خاطر میں نہیں لاتیں۔

شوریٰ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے فالوورز کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران شوریٰ خان نے فالوورز کی جانب سے پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

اسکرین شاٹ

اداکار ارباز خان کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ وہ تقریباً روزانہ ہی کوکنگ کرتی ہیں، اُن کا پسندیدہ مقام اپنا گھر ہے۔

شوریٰ خان نے مزید بتایا کہ وہ روزانہ نماز پڑھتی ہیں اور اُن کی پسندیدہ غذا گھر کا کھانا ہے۔

شوریٰ نے بتایا کہ وہ ڈائیٹنگ نہیں کرتیں وہ سب کچھ کھاتی ہیں مگر جم روزانہ کی بنیاد پر کرتی ہیں۔

اُن کا بتانا تھا کہ وہ رمضان نے پورے رکھتی ہیں اور اُن کی صرف ایک بہن ہے، وہ بہت شرمیلی شخصیت کی مالک ہیں۔

اداکارہ نے عمر اور قد میں فرق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اُن کا قد 5 فٹ 1 انچ ہے جبکہ اُن کے شوہر، ارباز خان کا قد 5 فٹ 10 انچ ہے۔

شوریٰ خان نے عمر بتانے سے گریز کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کی نظر میں عمر صرف ایک ہندسہ ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ارباز خان 56 کے ہیں جبکہ شوریٰ خان کی عمر 42 سال ہے۔

یاد رہے کہ ارباز خان نے شوریٰ خان سے قبل ملائیکہ اروڑہ کے ساتھ شادی کی تھی۔

شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔