پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز اور پولینڈ کے ویزے جاری

May 23, 2024

فوٹو: سوشل میڈیا

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو نیدرلینڈز اور پولینڈ کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں۔

سیکریٹری ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے مرحلے میں نیدرلینڈز جائے گی۔ نیدرلینڈز سے قومی ٹیم نیشنز کپ کےلیے پولینڈ جائے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ اسکواڈ کل صبح نیدرلینڈز کے لیے روانہ ہو جائے۔