اسپنٹک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ 2 جاپانی کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی

June 15, 2024


7 ہزار میٹر سے زائد بلند پہاڑی اسپنٹک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں سے ایک کی لاش مل گئی۔

گلگت بلتستان کی اسپنٹک چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہونے والے ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش مل گئی، دوسرے کوہ پیما کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

ٹوور آپریٹر نیک عالم کا کہنا ہے کہ کوہ پیما کے خاندان نے خواہش ظاہر کی تو لاش کھائی سے نکالیں گے۔

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اسکردو کا کہنا تھا کہ لاپتہ کوہ پیما منگل کے روز بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے، مقامی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپنٹک چوٹی ضلع شگر میں واقع ہے۔