اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی

May 24, 2024

فائل فوٹو

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک مرتبہ پھر انتخابی ریلی کے دوران خطاب میں پاکستان اور جنگ کو بیچ میں لے آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے ساتویں مرحلے کے حوالے سے پٹیالہ شہر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرتارپور صاحب گوردوارہ واپس لینے کا ایک موقع تھا، ہمارے ہاتھ میں ٹرمپ کارڈ تھا، 70 سالوں سے ہم صرف دوربین سے کرتارپور صاحب گردوارہ دیکھ سکتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر بھی سخت تنقید کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرتارپور صاحب گوردوارہ سکھ کمیونٹی کے لیے ایک مقدس مقام ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال بھارت سے سکھ یاتری مذہبی رسومات کے سلسلے میں کرتارپور گوردوارہ آنے کے لیے پاکستان آتے ہیں۔