صحرا زدگی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پر سیکریٹری جنرل یو این کا پیغام

June 16, 2024

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے 17 جون کو صحرا زدگی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ زمین کو نقصان پہنچانا بند کریں اور کرہ ارض کو پھلنے پھولنے میں مدد کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ہر سیکنڈ میں، چار فٹبال میدانوں کے برابر صحت مند زمین تباہ ہو رہی ہے۔ ہم اس زمین کو تباہ کر رہے ہیں جو ہمیں برقرار رکھتی ہے۔

انتونیو گوتیرس نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ دنیا کو ڈرامائی طور پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل یو این نے اپنی پیغام میں مزید کہا کہ آئیں فطرت اور انسانیت کے فروغ پذیر مستقبل کےلیے بیج بوتے ہیں۔