دربار صاحب پر بھارتی حملہ کے 40 برس مکمل، لندن میں ہزاروں سکھوں کی بھارت کے خلاف ریلی

June 16, 2024

فائل فوٹو۔

سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر بھارتی حملہ کے 40 برس مکمل ہوگئے۔

اس حوالے سے لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر بھارت کے خلاف فریڈم ریلی میں ہزاروں سکھوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ٹریفالگر اسکوائر کی فضا میں "راج کرے گا خالصہ" کے نعرے گونج اٹھے۔ ریلی کے شرکا نے ہائیڈ پارک کے قریب ویلنگٹن آرچ سے ریلی کا آغاز کیا اور بکنگھم پیلس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ٹریفالگر اسکوائر پہنچے۔

ریلی کے شرکا سے سکھ رہنماؤں نے خطاب کیا اور برطانیہ سے سکھوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

سکھ فریڈم ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ سکھ دربار صاحب پر حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں 1984 میں سکھوں کا بےدردی سے قتل عام ہوا، آج تک انصاف کے منتظر ہیں۔

شرکا کے مطابق سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔