پاکستان نظر انداز، آئی سی سی نئی دہلی میں فین پارک بنائے گا

May 25, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے نو جون کو نیویارک میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ میچ کیلئے نئی دہلی کے گراؤنڈ کو فین پارک میں بدلنے کا اعلان کردیا۔ آئی جی ا سٹیڈیم میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی، فنکار میچ سے قبل پرفارم کریں گے ۔ پارک کی تشکیل میں پاکستان کو نظر انداز کرنے پر پاکستانی شائقین کو مایوسی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی بھارت کا ہر طرح خیال رکھاہے۔