ہتک عزت بل مسترد کرتے ہیں، کے یو جے ورکرز

May 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحافیوں کیخلاف ہتک عزت بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیںحکومت پنجاب اسے فوری واپس لے، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے۔ اس خیالات کا اظہار کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے عہدیداروں نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا۔ شکیل یامین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینئر نائب صدر کامران زہری، نائب صدر قیصر محمود، جوائنٹ سیکرٹری رستم قادری،خازن جعفر حسین، مجلس عاملہ کے رکن نشید آفاقی، تحسین عباسی، تصدق غوری، سعید محی الدین، منیر کھوکھر، جاوید اقبال، سہیل بابر اور ایپنک کے سیکرٹری جنرل دارا ظفر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں میرپور ماتھیلو میں شہید ہونے والے صحافی نصر اللہ گڈانی اور ایرانی صدر کی شہادت اور پی ایف یو جے کی نائب صدرڈاکٹر سعدیہ کمال کی خالہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔