بلوں کی ادائیگیوں کے بغیر بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں، سی ای او کے الیکٹرک

May 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک نےاپنے اعلامیے میں کہا ہےکہ اجلاس میں سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے کہا ہےکہ بلوں کی ادائیگیوں کے بغیر بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ اور کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی عوامی مسائل، بلوں کی بروقت ادائیگیوں کے ساتھ لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی حکمت عملی پر کام کرے گی سی ای او، کےالیکٹرک نے کہا کہ شہر میں بلا تفریق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہےشہر میں ہیٹ ویو کی صورت میں مکمل تعاون کیا جائے گا، سندھ حکومت کی طرف 9 ارب سے زائد بجلی بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کروائی ہے،مرزا اختیار بیگ نے مقامی سطح پر بلوں کی بروقت ادائیگی اور بجلی چوری کی روک تھام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کی ترغیب دی۔