ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیراعظم، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں ہیں، وزیر اطلاعات

May 25, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں۔ معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیںجن کو یہ لوگ کراس کئے جا رہے ہیں‘ سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی، انشاء اللہ ملک میں سرمایہ کاری آتی رہے گی۔