گریجو یٹ کالج برائے خواتین کی طالبات ، سٹاف اور سماجی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

May 25, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین بوسن روڈ کی طالبات اور سٹاف اور والدین ، سماجی تنظیموں نے بوسن روڈ بلاک کرکے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالج کےپی سی ون کے مطابق قائد اعظم ہال، گورنمنٹ گریجو یٹ کالج برائے خواتین کا حصہ ہے،ہائر ایجوکیشن کے 2020ء کے سروے کے مطابق بھی قائد اعظم ہال ، کالج کا حصہ ہے جبکہ اسی سے متصل ایمر سن یونیورسٹی کا اقبال بوائز ہاسٹل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے ساتھ ہونا نا مناسب ہے لہذا اسے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کا حصہ بنایا جائے ایمر سن یونیورسٹی کے وائس چانسلر طالبات کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔ چیف سیکرٹری ، کمشنر قائد اعظم ہال خالی کروانے کا نوٹس ختم کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔اس موقع پر پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع ملتان رانا محمد اسلم ساغر ، و قاص فرید قریشی ،میاں عامر نقشبندی، تاجر رہنما نوید عباس زیدی نے کہا کہ کالج میں 1600طالبات زیر تعلیم ہیں جن کےلئے 41 کلاس رومرز کی ضرورت ہے ، مطالبات پورے نہ ہوئے تو سو ل سوسائٹی اور تاجرتنظیمیں بھر پور احتجاج کریں گی ۔