پاکستان میں کہیں ہائیڈرنٹس نہیں صرف کراچی میں ہیں، آفاق احمد

May 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے آجSUGF کے سعود آباد میں منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شہر کے ٹیکس سے پورا پاکستان چل رہا اس شہر کے بچے پانی کو ترس رہے ہیں، پاکستان میں کہیں ہائیڈرنٹس نہیں ہے یہاں ہیں۔ ہمارا کا پانی چھین کر ہمیں ہی بیچا جا رہا ہے پورے پاکستان میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ صرف 6ماہ میں 20کھرب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔ لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ پورے لاہور سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے اسکے باوجود لاہور کی ترقی دیکھ لیں اور لیاقت آباد کی اس مارکیٹ کے اطراف ابلتے گٹر اور ٹوٹی سڑکیں دیکھ لیں۔ 77 ارب ٹیکس دینے والی کراچی صدر کی مارکیٹ تباہ حال ہے انکے لیے فائر برگیڈ تک نہیں ہے۔ یہ شہر کے وارثوں کی خاموشی کا نتیجہ ہے کہ پنجاب کے طلبا میں وظیفے دئیے جا رہے ہیں۔ اسکول کالج کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں اور کھربوں ٹیکس دینے والے شہر کے طلبا اسکول کے ننگے فرش پر بیٹھ کر پڑھنے پر مجبوہیں۔