10 ماہ سے لاپتہ بچی سرجانی سے مل گئی، ماں کو نہ پہچان سکی

May 27, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)14 اگست کو نمائش چورنگی سے لاپتہ ہونے والی چار سالہ عائشہ سرجانی ٹاؤن کے رہائشی خاندان کے پاس رہ رہی تھی ،عزیز آباد پولیس نے بچی کو تحویل میں لیکر ورثاء کے حوالے کردیا گیابچی کی دیکھ بھال کرنی والی فیملی نے پولیس کا بتایا ہےکہ عائشہ کو سرجانی لیاری میں رہنے والوں نے اپنے پاس قید کر کے رکھا تھا، وہ لوگ بچی کو نہ کھانا کھلاتے نہ پہننے کو کپڑے دیتے، یہ بچی تین چار ماہ سے ہمارے پاس ہے، عائشہ کو چار ماہ پہلے جس دن گھر لے کر ائے تو وہ کئی روز کی بھوکی تھی، ہم نے اسے کھانا کھلایا اور پہننے کو کپڑے دئے، وہ لوگ اس بچی کو فروخت کرنا چاہتے تھے،عائشہ کی والدہ نے پولیس کو بتایا ہےکہ ہمیں نامعلوم نمبر سے کال کر کے بتایا گیا کہ بچی سرجانی میں رہ رہی ہے، سرجانی گئے تو ہماری اس خاندان سے ملاقات ہوئی، 10 ماہ بعد چار سالہ عائشہ اپنی والدہ سے ملنے کےبعد اسےپہچان نہ سکی ،عائشہ کہتی ہےکہ اسکا نام ام زینب فاطمہ ہے۔