پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر اعتراضات، سماعت آج ہوگی

May 27, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر اعتراضات کی سماعت آج ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت کریں گی تحریک انصاف نے مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے اور سی ڈی اے آپریشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔