دو گینگز کے 4کارندے گرفتار ، 5لاکھ 60ہزار روپے، 5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

May 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) دوگینگز کے 4کارندےگرفتار ،5 لاکھ 60 ہزار روپے، 5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد، پولیس تھانہ قطب پور نے بابو پیر چوک میڈیکل سٹور پر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر کے گرفتار کر لیا، 3 ملزمان گرفتار، 5 لاکھ 60ہزار روپے برآمد، 1موٹر سائیکل چور گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مورخہ 24مئی کوتھانہ قطب پور کے علاقے بابو پیر چوک میڈیکل سٹور پر شاپ ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 3ڈاکو ساڑھے 5لاکھ روپے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، اس دوران ایک ملزم اپنے ہی پسٹل کا فائر چلنے سے زخمی ہو گیا اورملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے وقوعمیں ملوث زخمی ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جب کہ ملزم کے انکشاف پر ملوث گینگ کے مزید 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا جن سے دوران تفتیش 5 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال کیے جانے والے کوزی گن اور پسٹل 30بوربرآمد کر لیے گئے، گرفتار ملزمان کی مدد سے 15 مقدمات کا سراغ لگایا گیا، مذکو رہ گینگ کے علاوہ ایک اور موٹر سائیکل چور ملزم عثمان کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی گئی،ایس پی کینٹ جاوید طاہر مجید کے مطابق قطب پور پولیس نے 2 گینگز کے 4 کارندے گرفتار کر کے 5 لاکھ 60 ہزار روپے، 5 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔