عشرت العباد کا پنجاب و کے پی گورنرز سے ٹیلیفونک رابطہ

May 27, 2024

عشرت العباد(فائل فوٹو)

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عہدہ سنبھالنے پر سردار سلیم حیدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام اور معاشی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

سردارسلیم حیدر نے ڈاکٹر عشرت العباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ہی ملک کو مضبوط تر کر سکتا ہے۔

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر خیبر پختخوا سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے گورنر کے پی سے گفتگو کے دوران کہا کہ وفاق اورصوبوں میں ہم آہنگی اولین ضرورت ہے۔