کل یوم تکبیر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بند رہے گا

May 27, 2024

منگل28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیل کے باعث کل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے دفاتر پر بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔