سوئی سدرن نے ڈیفالٹرز سے رقوم نکلوانے کیلئے ایک ارب روپے مانگ لیے

May 28, 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی) سوئی سدرن گیس کمپنی کی ڈیفالٹرز سے وصولیوں کےلیےانوکھی منطق سامنے آئی ہے۔سوئی سدرن نے ڈیفالٹرز سےرقوم نکلوانےکیلئے ایک ارب روپے مانگ لیے اور کہا ہے کہ ڈیفالٹرزکےخلاف کارروائی نہ ہونے سےبقایاجات میں ہرسال اضافہ ہو رہا ہے ۔سوئی سدرن نےدس ارب روپے کی وصولیوں کوایک ارب روپے کی فراہمی سےمشروط کردیا ہے،سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو جمع کرائی گئی درخواست میں منقطع کیےگیےصارفین سے وصولیوں کے لیے 72 کروڑ10لاکھ روپے اور رننگ ڈیفالٹرز سےوصولیوں کے لیے 35کروڑ90 لاکھ روپے مانگے ہیں- درخواست میں کہا گیا کہ سوئی سدرن کےزیرانتظام علاقوں میں ڈومیسٹک ڈیفالٹرزکی تعداد بڑھ رہی ہے۔