حفاظتی ٹیکے، خواتین ویکسی نیٹرز کے لئے 55 جدید اسکوٹیز فراہم

May 28, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کو خواتین ویکسی نیٹرز کے لئے 55جدیداسکوٹیز فراہم کر دیں ۔ عالمی ادارے کی جانب سے خواتین ویکسی نیٹرز کو اسکوٹیز چلانے کی ایک ماہ کی تربیت بھی دی جس کے بعد یہ اسکوٹیز ای پی آئی کے سپرد کی گئیں جس سے بچوں کی ویکسی نیشن کے لئےخواتین ویکسی نیٹرز ٹرانسپورٹ کے پریشانی سے بچ سکیں گی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب پیر کو مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ،سیکریٹری صحت سندھ ریحان اقبال بلوچ، عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ لوڈاپینگ ، عالمی ادارہ صحت کی ڈاکٹر سارہ سلمان، پراجیکٹ ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات سندھ ڈاکٹر محمد نعیم، ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر وقار میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد میمن ،سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے سی ای او بریگیڈیئر (ر) طارق قادر لاکھیر، انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے بانی ڈاکٹر عبدالباری،آئی آر ڈی کے ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد اکرم سلطان ودیگر بھی موجود تھے۔