دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی ہے، بیرسٹر سیف

May 28, 2024

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی ہے۔

پبلک سروس ڈیلیوری میں بین الاقوامی سطح پر خیبر پختونخوا نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی ایپ دستک کی بین الاقوامی سطح پذیرائی ہوگئی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ دستک ایپ نے گلوبل ایپس میں جگہ بنالی، یہ خیبر پختونخوا کی واحد ایپ ہے، جو پورے پاکستان سے مقابلے میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقابلے میں بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا، پیرو اور بنگلادیش مقابلے کا حصہ تھے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے بعد بین الاقوامی سطح پر یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی ایپ مقابلے کے ٹاپ ٹین ملکوں میں دستک ایپ کا شامل ہونا اعزاز کی بات ہے۔