میرپور ماتھیلو: صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ درج

May 28, 2024

میرپور ماتھیلو تھانے میں صحافی نصراللّٰہ گڈانی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نصراللّٰہ گڈانی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ 2 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ میرپور ماتھیلو نے کہا کہ صحافی کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی نصراللّٰہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی، جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔