اسلام آباد، مرگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، ترجمان سی ڈی اے

May 28, 2024

اسلام آباد کی مرگلہ ہلز کے جنگل میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے مرگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر مکمل قابو پانے کی تصدیق کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر 3 مختلف مقامات پر آگ لگی تھی، تیز ہوا اور موسم کی خرابی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق محکمے کے چیئرمین نے آگ بجھانے کے آپریشن کی نگرانی کی، 200 سے زائد فائر فائٹرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

سی ڈی اے کے مطابق آپریشن میں 2 ہیلی کاپٹرز سمیت فائیر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں راولپنڈی ریسکیو 1122 نے بھی حصہ لیا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد میں آج تقریباً 15 مقامات پر گرین بیلٹس میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔