سعودی فٹبال ٹیم کیخلاف پوری محنت سے کھیلیں گے، اسسٹنٹ کوچ

May 29, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 6 جون کواسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ تریشن پٹیل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مضبوط ٹیم ہے، مگر ہم بھی پوری محنت سے کھیلیں گے، پچھلے دو کوالیفائنگ میچز کے نتائج مایوس کن تھے، یقین ہے کہ آخری دو گیمز میں حکمت عملی بہتر ہو گی۔ کوچنگ اسٹاف کی اولین ترجیح قومی ٹیم کو بہتر سے بہتر کرنا ہے مگر اس کے ساتھ پاکستان میں فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔ خیال رہے کہ کوالیفائرراؤنڈ ٹو میں گزشتہ سال نومبر میں سعودی عرب کے ہاتھوں 4-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔