سافٹ بال ٹیموں کی آج کراچی آمد

May 29, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی خواتین سافٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے کی ٹیمیں بدھ کو کراچی پہنچے گی، دوروزہ ایونٹ جمعرات سے شروع ہوگا،جس کے اختتام پر گولڈ، سلور میڈلز کے علاوہ ونر،رنر ٹرافی اور فئیر پلے ٹرافی بھی دی جائے گی، میزبان سندھ ٹیم کا اعلان کردیا گیا جبکہ شریک ٹیموں کی کٹس کی رونمائی بھی کر دی گئی ہے ۔