رونالڈو کا سعودی سیزن میں سب زیادہ گول کرنے کاریکارڈ

May 29, 2024

ریاض (جنگ نیوز) سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35گول اسکور کرنے والے فٹبالر بن گئے۔ پرتگالی اسٹار نے سعودی پرولیگ میں النصر کے آخری میچ میں ال اتحاد کے خلاف 2 گول اسکور کیے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 34 گول کے ساتھ عبدالرزاق حمداللہ کے پاس تھا۔ رونالڈو نے اب تک النصر کیلئے 69 میچوں میں 64 گول اسکور کیے ہیں۔ وہ اپنے 22 سالہ کیریئر میں 765 گول اسکور کرچکے ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ 206 انٹرنیشنل میچزمیں ریکارڈ 128 گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔